مہر خبررساں ایجنسی انٹرنیشل ڈیسک: غزہ کی پٹی یا غزہ بحیرہ روم کے مشرقی ساحل پر واقع ہے۔ اس کی سرحد جنوب مغرب میں مصر سے 11 کلومیٹر (6.8 میل) اور مشرق اور شمال میں صہیونی حکومت سے 51 کلومیٹر (32 میل) سرحد کے ساتھ ملتی ہے۔ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے مل کر فلسطین کی ریاست بنتے ہیں۔
یہ پٹی 41 کلومیٹر (25 میل) لمبی اور 6 سے 12 کلومیٹر (3.7 سے 7.5 میل) چوڑی ہے۔ اس کا کل رقبہ 365 مربع کلومیٹر (141 مربع میل) ہے۔ جہاں تقریباً 365 مربع کلومیٹر پر 20 لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔
آج 19 جنوری کو ایران میں "یوم غزہ" کا نام دیا گیا ہے جو 2008-9 میں غزہ کی پٹی پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے 22 دنوں کے دوران بہادر فلسطینی عوام کی مقاومت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔جنگ غزہ جسے "آپریشن کاسٹ لیڈ" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جبکہ مسلم دنیا میں یہ "غزہ قتل عام" کے نام سے بھی مشہور ہے غزہ کی پٹی کے فلسطینی مسلح گروہوں اور صہیونی حکومت کے درمیان تین ہفتوں تک جاری رہنے والا مسلح تصادم تھی اور 27 دسمبر 2008 کو شروع ہوئی اور 18 جنوری 2009 کو ختم ہوئی تھی۔
صہیونی حکومت کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد صہیونی حکومت پر فلسطینیوں کے اندھا دھند راکٹ فائر کو روکنا ہے جبکہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے کہا کہ اس کا راکٹ فائر غزہ سے گزرنے والی ایک سرنگ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کیا گیا تھا۔
غزہ گزشتہ دو دہائیوں سے صہیونی افواج کے شدید ترین محاصرے میں ہے اور تل ابیب مختلف بہانوں سے انسانیت سوز اقدامات کر رہا ہے، جیسے کہ دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع کرنا، لوگوں کو مچھلی پکڑنے اور ایندھن، خوراک اور ادویات درآمد کرنے سے روکنا، یا غزہ والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی جارحیت مسلط کرنا، جسے اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا جاتا ہے۔
حملے کے دوران صہیونی حکومت کی مجرمانہ کارروائیوں میں سے ایک، بچوں کا قتل تھا جس کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
صہیونی حکومت جو اپنی غاصب حکومت کے قیام کے بعد سے ہمیشہ وعدہ خلافی اور بچوں کے قتل کے لیے جانی جاتی ہے، نے 27 دسمبر 2008 کو غزہ پر زبردست فضائی حملے کیے اور 64 لڑاکا طیاروں اور فوجی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا اور اس کے حملے کے پہلے گھنٹوں میں ہی غزہ پر 100 ٹن سے زیادہ میزائل اور بم داغے گئے۔
فضائی حملے کے دو دن بعد صہیونی حکومت کی بحریہ نے بھی فضائی حملہ کیا اور چار دن بعد صہیونی حکومت کی زمینی افواج کارنی کراسنگ کے راستے غزہ میں داخل ہوئیں اور اپنے جرائم کی داستان کو مکمل کرنے کے لیے اپنی زمینی جنگ کا آغاز کیا۔
غزہ کے عوام کے خلاف اس گھناؤنی جارحیت اور مظالم کی شدت اس قدر سخت تھی کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے صہیونی حکومت پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے ایک قرارداد جاری کی اور محصور شدہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر ان حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 27 فروری 2010 کو فرمایا کہ آج امریکہ اور مغرب مسئلہ فلسطین اور دیگر بہت سے مسائل پر کھلم کھلا جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ کھلے عام جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ 22 روزہ جنگ میں غزہ کی تباہی جیسی عظیم تباہی کی مکمل غلط تشریح کرتے ہیں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہمیں اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔ آج غزہ اور فلسطین مغرب کے لیے رسوائی کا میدان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب نے انسانی حقوق کی حمایت کے اپنے دعوے کے ساتھ غزہ میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی اور تباہ کن خلاف ورزی کو نظر انداز کیا ہے۔
2009 میں انہوں نے نشاندہی کی کہ غاصب حکومت کے سیاسی اور فوجی رہنماؤں کو مقدمے میں لایا جانا چاہیے۔ اگر مجرموں کو سزا دی جاتی ہے تو ان لوگوں کی طرف سے مجرمانہ کارروائیوں کی گنجائش محدود ہو جائے گی جو ان کے ارتکاب کے عزائم اور جنون رکھتے ہیں۔ بڑے جرائم کے مرتکب افراد کے لیے استثنیٰ بذات خود ایک وجہ اور مزید جرائم کی ترغیب ہے۔
آپ کا تبصرہ